گلبرگہ26؍جون( اعتماد نیوز): علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں پرائمری ٹیچرس کی 44,332ہائی اسکول ٹیچرس کی 11,580جائیدادیں اور دیگر 3,800جائیدادیں اس طرح کل 49,712جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ یہ بات آج کرناٹک اسمبلی میں ریاستی وزیر تعلیم کمنے رتنا کر نے بتائی ۔ وہ ملیکارجن کھوبا رکن اسمبلی بسواکلیان ضلع بیدر کے
سوال کا جواب دے رہے تھے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کرناٹک علاقہ میں پرائمری مدارس میں 36,181اور ہائی اسکولس میں3,058جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جاچکے ہیں ۔ جبکہ پرائمری اسکولس میں8,151اور ہائی اسکولس میں1,962دیگر 745جائیدادیں عنقریب بھرتی کی جائیں گی ۔ پرائمری اسکولس میں1,137اور ہائی اسکولس میں9,405گیسٹ ٹیچرس کے تقررات کو منظوری دی گئی ہے ۔